ویب سائٹ زیر تعمیر ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں معزرت
Welcome to The Best Islamic Education Website by Thareek e Tahaffuz e Ahlesunnat Pakistan | Spreading The teachings of Qur'an O Sunnah in Social Media |.....Thanks for Visit..... Please help to spread The light of education....Do you want to Publish Your Article?? in This Website if you want to write your Articles??? Write your full name and please send us....Help me to make this website better with your support Jazak'Allah All Post & Articles are copyright © thareeketahaffuzeahlesunnat.blogspot.com
‏Health لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏Health لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

قرآن، دودھ اور سائنس



(تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ (43
" اتارا ہوا ہے سارے جہان کے رب کا"

:موضوع
"فیھا منافع کثیرة"
اس میں بہت فائدے ہیں


" MLIK قرآن سائنس اور دودھ "


دودھ اللہ کی ایک نعمت ہے, جو غذائیت سے بھر پور ایک مکمل غزا بھی ہے اور دوا بھی ہے.اکثر لوگ اسے پسند کرتے ہیں, دودھ اللہ تعالی کے وجود اور قدرت کی ایک دلیل اور نشانی ہے
پچھلے حصے میں ہم نے شہد کی افادیت کے حوالے سے قرآنی آیت, اور پھر اس کے تابع سائنسی تحقیقات بیان کی تھیں, اس حصے میں ہم یہ بیان کرینگے کہ دودھ جن مراحل سے گزر کر وجود میں آتا ہے,اسکی غزائیت, اور اس میں موجود شفاء, یہ سب اللہ تعالی کے وجود و قدرت کی دلیل ہے محض اتفاق نہیں ہے

:چنانچہ قرآن پاک میں ہے

وَاِنَّ لَكُمْ فِى الْاَنْعَامِ لَعِبْـرَةً ۖ نُّسْقِيْكُمْ مِّمَّا فِىْ بُطُوْنِهٖ مِنْ بَيْنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّـبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشَّارِبِيْنَ
 اور بیشک تمہارے لیے چوپایوں میں نگاہ حاصل ہونے کی جگہ ہے ہم تمہیں پلاتے ہیں اس چیز میں سے جو ان کے پیٹ میں ہے ، گوبر اور خون کے بیچ میں سے خالص دودھ گلے سے سہل اترتا پینے والوں کے لیے 
(پ14, النحل66)

یعنی ان جانوروں میں اللہ تعالی کی کامل قدرت کی نشانی ہے, کہ جانور کے پیٹ میں ایک ہی جگہ غذا جمع ہوتی ہے, سائنسی تحقیق کے مطابق غذا میں موجود اجزاء خون میں شامل ہوتے ہیں, اور پھر سارے جسم میں پہنچ جاتے ہیں, اسی غذا سے غذائ اجزاء تھنوں کی طرف منتقل ہوکر دودھ بناتے ہیں, اور پھر آخر میں جو مادہ باقی رہ جاتا ہے جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے وہ جسم سے خارج ہوجاتا ہے.
خالق کائنات کی قدرت تو دیکھو کہ گوبر اور خون کی درمیان سے ایسی چیز پیدا فرماتا ہے کہ نہ اس میں گوبر کی بو آتی ہے نہ خون کی رنگت آتی ہے.

آگے فرمایا کہ خالص دودھ گلے سے سہل اترتا پینے والوں کے لیے, کہ جب ہم دودھ پیتے ہیں تو کس قدر خوشگواری اور نرمی سے حلق سے اترتا ہے.

قرآن میں ہے:

فِيهَا مَنَافِعُ كَثِيرَةٌ

(سورۃ المؤمنين،آیت نمبر 21)


"اس (یعنی دودھ) میں تمہارے لیے بہت فائدہ ہے".
ماہرین طب دودھ کو بہترین غذا اور دوا کا درجہ دیتے ہیں.
دودھ میں انسانی صحت کے لیے کثیر فوائد ہیں,

چنانچہ آج بعد از تحقیق دودھ کے درج ذیل فوائد سامنے آۓ ہیں.
دودھ ذہنی و جسمانی نشونما کا بہترین زریعہ ہے, دودھ سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں, شوگر کنٹرول رہتا ہے, ہاضمہ درست رہتا ہے, قلبی امراض سے حفاظت ہوتی ہے, بکری کا دودھ دست اور الٹی کے لیے مفید ہوتا ہے, اونٹنی کا دودھ قد بڑھاتا ہے,دودھ ہای بلڈپریشر کے لیے مفید ہے, اور بڑی آنت کے کینسر کے لیے باعث شفاء ہے.اس کے علاوہ دودھ اور شہد کو ملا کر بھی کئ فوائد حاصل کیے جاتے ہیں.
یہ وہ چند فوائد ہیں جو ہماری نولج میں آسکے ہیں, ورنہ رب فرماتا ہے فیھا منافع کثیرة اس میں بہت فائدے ہیں..
یہاں ایک اعتراض کا ازالہ ضروری سمجھتا ہوں جو آیت پر کیا جاسکتا ہے کہ بعض افراد کو دودھ ہضم نہیں ہوتا, یا صحت میں کچھ نقصان ہوجاتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اس میں قصور دودھ کا نہیں ہے, ماہرین کہتے ہیں کہ بعض افراد کے کیے دودھ جو منع کیا جاتا ہے وہ انکی اپنی جسمانی خرابی کی بناء پر ہوتا ہے.
ہم منکرین سے کہتے ہیں کہ جب سائنس بعد از تحقیق کسی آیت کی حقانیت تسلیم کرلے تو انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ تم بھی اسے تسلیم کرلو

از: نادر رضا نوری صاحب

آڑو کے فوائد

آڑو اور اُس کے فوائد

موسم گرما کو اگر پھلوں کا موسم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا،اِس موسم کے پھلوں میں سے ایک آڑو بھی ہے،آڑو غذائیت سے بھر پور لذیذ،مفیداور میٹھا پھل ہے،اسےصحت کیلئے مکمل خوراک کا درجہ حاصل ہے،آڑو کو میٹھا(Sweet Dish) بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے،آڑو کے چند فوائد پیشِ خدمت ہیں: · آڑو میں وٹامن اے،سی،اِی(A,C,E)،فولاداورکیلشیم کا خزانہ پایا جاتا ہے · بینائی تیز کرتا ہے · آڑو کے غذائی اَجزا دردناک اَلسَر کو بڑھنے سے روکتے ہیں · اسکے ریشے اور اِس میں موجود بکثرت فائبر(Fiber)سَرطان (Cancer)جیسے مُہلک مَرض سے بچاتے ہیں · آڑو چربی اور موٹاپے کو کم کرتا ہے · آڑو قبض ختم کرنے، کمزورنظامِ ہضم درست کرنے اور اُکھڑی سانسوں کو ترتیب میں لانے کافائدہ دیتا ہے · کمزور ہاضمہ والوں کیلئے آڑو چھلکے سمیت کھانا نقصان دِہ ہے · آڑو جِلد کی کئی خرابیوں کو دُور کرنے میں بھی مفید ہے · گُردوں کی صفائی کے لئے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے · آڑو ذیابیطس (شوگر)کے مرض میں بھی مفید ہے · معدے کی تیزابیّت کو دور کرتا ہے · نیا خون پیدا کرتا ہے،جسم میں خون کی کمی ہو تو نہار منہ(خالی پیٹ) خوب پکا ہواایک آڑوکھائیں اور اُس کے تھوڑی دیر بعد ایک گلاس پانی پی لیں · آڑو کھانے سے پیٹ کے کیڑے نکل جاتے ہیں۔(انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹس سے ماخوذ( نوٹ: تمام دوائیں اپنے طبیب(ڈاکٹر)کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔

Heat Stroke In URDU • لو (گرم ہوا) سے بچنے کے طریقے

•┈┈┈┈•°✦°•┈┈┈┈•
Heat Stroke | (لو(گرم ہوا
       •┈┈┈┈•°✦°•┈┈┈┈•
مکمل پڑھیں
(مضمون طویل ضرور ہے مگر آپکا قیمتی وقت ضائع نہیں جائے گا)
مرتبہ: تحفظ ریسرچ سینٹر



موسم گرماکا آغاز ہوتے ہی ہواؤں میں بھی گرم تپش محسوس ہونے لگتی ہے اور ان گرم ہواؤں کو عرف عام میں ہم ”لو“ کہتے ہیں‘ اپنے روزہ مرہ کے معمولات کے لیے گھر سے نکلنا ایک بڑی بے بسی سی بن جاتی ہے، بے بسی اس لیے کہ نہ تو گھر میں رہا جاسکتا ہے اور نہ ہی گرم موسم اور لو کی گرم مار برداشت ہوتی ہے۔

لو کے تھپیڑے اچھے بھلے انسان کے ہوش و حواس چھین لیتے ہیں، سوال یہ ہوتا ہے کہ گرمی کے اس شدید موسم میں معمولات کے ضروری امور کیسے انجام دیے جائیں اور لو کے تھپیڑوں سے محفوظ رہتے ہوئے ہوش و حواس کیسے قائم رکھے جائیں۔

سب سے پہلے تو سوال یہ ہوتا ہے کہ یہ لو ہے کیا بلا۔ لو ہماری عام بول چال میں شدید تپتی اور جھلسا دینے والی ہوا کو کہتے ہیں، یہ گرم ہوا کے تھپیڑے انسانی صحت اور تندرستی کے قاتل ہیں، کسی شخص کو لو لگی ہے یا نہیں دوسرے لفظوں میں اسے لو نے اپنا نشانہ بنایا ہے یا نہیں اس کا اندازہ اس کی جسمانی کیفیت کو دیکھ کر بڑی آسانی سے لگایا جاسکتا ہے۔

عام طور پر لو کی لپیٹ میں آجانے سے جسمانی درجہ حرارت بھی رفتہ رفتہ بڑھنے لگتا ہے جو 101تک پہنچ سکتا ہے، انسانی جسم کے لیے اتنی حرارت اس کی قوت برداشت سے بہت زیادہ ہوجاتی ہے، جسمانی درجہ حرارت سے دوسرے اثرات بھی نمایاں ہونے لگتے ہیں، متاثرہ شخص کو چکر آتے محسوس ہونے لگتے ہیں، سانس لینے میں مشکل پیش آنے لگتی ہے، نبض کی رفتار میں اضافہ ہوجاتا ہے، سردرد، بدن درد اور جسمانی کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے، جی متلانے لگتا ہے اور کبھی کبھی الٹیاں بھی ہونے لگتی ہیں۔

جسم میں پسینہ نہیں آتا جلد خشک ہوجاتی ہے اکثر متاثرہ شخص بے ہوش بھی ہوجاتا ہے۔

لو لگ جانے پر سب سے پہلے ہمیں متاثرہ شخص کو ٹھنڈے اور ہوا دار مقام یا کمرے میں لٹائیں، جہاں کولر، پنکھا، خس کا پردہ یا پھر جدید صورتحال میں اے سی کی سہولت موجود ہو، پیشانی پر ٹھنڈے پانی یا برف کی پٹی رکھیں، اگر متاثرہ شخص کو تیز بخار ہو تو اس کے پورے جسم پر ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھیں، اگر مریض ہوش میں ہو تو اسے ٹھنڈے پانی سے غسل کرادیں۔

مریض اگر بے ہوش نہ ہو تو اسے کچے آم (کیری) کا پنا بنا کر پلائیں، لو کے اثر میں کیری کا اپنا ایک مفید اور تیز بہدف گھریلو علاج ہے، ساتھ ہی مریض کو ٹھنڈا پانی بھی پلایا جائے، اس کے ہاتھ پیروں پر کچی پیاز کا رس نکال کر لیپ کردینے سے بھی لو کے اثرات جلد ختم ہوجاتے ہیں، یہ تو ہوئی لو کے متاثرہ شخص کی ابتدائی طبی دیکھ بھال، اس کے بعد جتنی جلد ممکن ہوسکے اسے قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جائیں یا ڈاکٹر کو گھر پر ہی بلوالیں جس میں آپ کو اپنی سہولت ہو۔

کسی بھی بیماری کی صورت میں بہترین اور ضروری بات یہ ہونی چاہیے کہ ہم بیماری کا فوری علاج پر توجہ دینے کے بجائے اس بات کی ہر ممکن کوشش کریں کہ کسی بھی بیماری کے حملے سے جسم محفوظ رہے، یعنی ہماری احتیاطی تدابیر قبل از بیماری ہونا چاہئیں ہم لو کا شکار ہونے سے ہی محفوظ رہیں اور یہی سب سے بہتر طریقہ ہے، اس طرح ہم قبل از وقت لو سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے لو کے اثرات بد اور شدت سے بروقت محفوظ رہ سکتے ہیں، جہاں تک ممکن ہو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، سڑکوں اور کھلے میدانوں میں آزاد آمد و رفت کا سلسلہ محدود سے محدود تر رکھنے کی کوشش کریں، بہتر تو یہی ہوگا کہ آپ بارہ بجے دوپہر سے کم از کم تین یا چار بجے تک گھر میں ہی رہنے کی کوشش کریں اور جانا ہی پڑجائے تو چھتری ساتھ رکھیں اگر آپ سائیکل یا موٹر سائیکل پر گھر سے باہر نکل رہے ہیں تو اپنے سر کو موٹے کپڑے سے اس طرح لپیٹ لیں کہ وہ لو کے گرم جھونکوں اور تھپیڑوں سے محفوظ رہے، سر کے ساتھ ساتھ اپنے کانوں کی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے، گھر میں موجود ہوں تو اپنے گھر کی کھڑکی اور دروازے دوپہر کے وقت بند رکھیں یا ان پر گہرے رنگ کے پردے لٹکادیں۔

موسم گرم میں جب آپ کے لیے گھر سے نکلنا ضروری ہوجائے تو آنکھوں پر سن گلاسز یعنی دھوپ کا چشمہ بطور حفاظت ضرور استعمال کریں، یہ دھوپ کی شدت سے ہی نہیں آنکھیں کو بھی محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگا جو لوگ ائیر کنڈیشنڈ یا روم کولر کے سامنے بیٹھ کر کام کرتے ہیں انہیںاس ٹھنڈے ماحول سے باہر قطعی نہ نکلنا چاہیے، کیوں کہ اس سردی اور گرمی کی وجہ سے جسمانی حرارت بری طرح متاثر ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

گرمی کے دنوں میں اپنا پیٹ خالی ہرگز نہیں رکھنا چاہیے، دوسرے لفظوں میں یوں سمجھ لیں کہ آپ بھوکے بالکل نہیں رہیں، جب بھی گھر سے باہر نکلنا ضروری ہو تو اچھی طرح کھاپی کر ہی باہر نکلیں، خالی پیٹ گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں لو لگنے کا خطرہ کئی گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے، اسی طرح گرمی کے دنوں میں ٹھنڈا پانی بھی آب حیات سے کم اہمیت نہیں رکھتا، موسم گرم میں گرمی کی وجہ سے چوں کہ پیسنہ آنا ایک فطری عمل ہوتا ہے اس لیے جسمانی پانی پسینے کی صورت میں کافی ضائع ہوجاتا ہے، اس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ٹھنڈا پانی پیتے رہنا بہت ضروری ہے، اب اگر جسم میں اس کی ضرورت کے مطابق پانی ہی موجود نہیں ہوگا تو پسینہ کہاں سے اور کیسے خارج ہوگا، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر جسم سے پیسنے کا اخراج بند ہوجائے تو لو لگنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ وقفے وقفے سے پانی پیتے رہنا چاہیے، پانی کے علاوہ اس موسم میں شربت، گنے کا رس، لسی کے علاوہ اگر جیب اجازت دے تو پھلوں کا رس بھی پیتے رہنا چاہیے، جو کے بنائے ہوئے ستو موسم گرما میں ایک قدیم گھریلو مشروب بنانے کی چیز ہے، اسے بقدر ضرورت ٹھنڈے میٹھے پانی میں گھول کر پیتے رہنا بھی لو کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے، گھریلو قدیم دوا کے طور پر کچے آم یعنی کیری کو ابال کر یا راکھ میں دبا کر نرم کرکے اس کا رس نکال لیں اور اس کا شربت جسے عرف عام میں پنا کہتے ہیں بنا کر پئیں تو یہ بھی لو کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

پیاز جیب میں رکھنا آپ کے لیے لو سے محفوظ رہنے کا ایک قدرتی ذریعہ ہے اپنے کھانے میں پیاز کے سلاد کا اہتمام کرنا اور اسے استعمال کرنا بھی لو کے اثرات سے بچاتا ہے، موسم گرم میں صبح، شام دونوں وقت غسل کرنا بھی آپ کی صحت کے لیے مفید عمل ہوگا، اس طرح جسمانی درجہ حرارت بڑھ کر آپ کے لیے خطرہ نہیں بن سکے گا، موسم گرما میں قدرت نے آپ کے لیے کھیرا، ککڑی، خربوزہ اور تربوز بڑی کثرت سے پیدا کیے ہیں، آپ قدرت کے ان تحائف کو استعمال کرکے بھی گرمی کی شدت اور لو لگنے کے خطرے سے خود کو بچاسکتے ہیں، پودینے کی پتیاں پانی میں ابال کر اور بڑی الائچی بھی ساتھ ملا کر استعمال کریں تو لو کے اثرات سے محفوظ رہنے کا قدیم گھریلو نسختہ ہے، آپ قبل از وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرکے لوکے نقصانات سے بڑی آسانی کے ساتھ محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اسی طرح املی بھی گھریلو ضرورت کی ایک اہم چیز ہے اور ہر گھر میں ہی یہ مل جاتی ہے، طبی ماہرین کا قول ہے کہ املی جتنی پرانی ہوگی اتنی ہی صحت کے لیے مفید بھی اگر گھر میں کسی کو لو کا اثر ہوجائے تو پکی املی کے گودے کو ہاتھ میں پیروں کے تلووں پر ملنے سے لو کا اثر جاتا رہتا ہے، اس کے علاوہ املی کو بھگو کر اس کا پانی پی لینے سے بھی لواثر نہیں کرتی یعنی اس طرح املی کا یہ پانی آپ کی صحت کے لیے ہیلمٹ کا کام کرتا ہے، پچاس گرام املی اور پچاس گرام گڑ دونوں کو نئے کورے مٹی کے برتن میں الگ، الگ پچاس، پچاس ملی لیٹر پانی میں بھگودیں اور صبح کو دونوں الگ الگ چھان کر نہار منہ یعنی خالی پیٹ پی لیں یہ عمل دس روز کریں ان شاءاللہ لو کے اثرات سے مکمل شفا حاصل ہوجائے گی، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ املی کے ساتھ دودھ کا استعمال قطعی نہ ہونے پائے، اسی طرح لیموں کا عرق ایک گلاس میں نچوڑ کر حسب ذائقہ اسی میں پسی ہوئی مصری ملا کر پی لیں تو بھی لو کے اثر سے نجات مل جائے گی، اسی طرح شہتوت، انناس بھی لو کے اثر سے محفوظ رہنے کے لیے مفید ہیں، الغرض قدرت نے ہماری صحت ہماری زندگی کے لیے ہر موسم میں بے شمار اشیاءپیدا فرمائی ہیں، ان مخصوص موسم کی چیزوںکو بقدر ضرورت استعمال کرتے رہنے سے ہم موسم کی شدت اور اس کے برے اثرات سے بخوبی محفوظ رہ سکتے ہیں.




علم دین کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و آگاہی کے لیے _تحفظ ریسرچ سینٹر_ کی مرتبہ کردہ ایک چھوٹی سی کاوش حوصلہ افزائی فرمائیں اور آگے شئیر کریں....جزاک اللہ______ خادمِ تحریک محمد نعیم قادری

چکنائی سے جگر کےامراض ،،،ضرور پڑھیں


چکنائی سے جگر کے امراض

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ چکنائی سے بھرپور کھانے جگر کو متاثر کرتے ہیں لیکن اب ماہرین نے مضر چکنائیوں کے صرف ایک کھانے کے جگر پر اثرات کو بھی نوٹ کیا ہے اور بتایا ہے کہ چکنائیاں صحت کے لیے کس قدر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں

غذائی ماہرین کے مطابق اگر آپ کے معمول میں چکنائیوں بھرے مرغن کھانے زیادہ ہوتے ہیں تو اس سے الکوحل کے بغیر بھی جگر پر چکنائی اور دیگر امراض کے شکار ہونے کا خدشہ بہت بڑھ جاتا ہے، اس مرض کو نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز کہا جاتا ہے جس میں شراب نہ پینے والوں کے جگر میں بھی چربی جمع ہوتی رہتی ہے

یہ بیماری عام طور پر چالیس یا پچاس سال کی عمر میں پیدا ہوتی ہے اور خصوصاً موٹے لوگوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے لیکن یہ مرض جگر کو خراب کر کے اسے ناکارہ بنا دیتا ہے یہ مرض جگر میں چکنائیوں کے بھرنے کے بعد پیدا ہوتا ہے اور ذیابیطس اور امراض قلب کی وجہ بن سکتا ہے

ماہرین کے مطابق مختلف چکنائی والے کھانوں سے ہی نہیں بلکہ چکنائیوں سے بھرا صرف ایک کھانا بھی جگر پر اثرانداز ہو کر اس میں انسولین کی حساسیت اور میٹابولزم کو تبدیل کر دیتا ہے اور جگر کے امراض کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے خوراک میں چکنائی کی مقدار ہمیشہ کم رکھنے کی ضرورت ہے

مزید اچھے اچھے مضامین کے لیے ہماری بلاگ سائٹ ویزٹ کرتے ۔۔۔۔۔۔۔شکریہ