چکنائی سے جگر کے امراض
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ چکنائی سے بھرپور کھانے جگر کو متاثر کرتے ہیں لیکن اب ماہرین نے مضر چکنائیوں کے صرف ایک کھانے کے جگر پر اثرات کو بھی نوٹ کیا ہے اور بتایا ہے کہ چکنائیاں صحت کے لیے کس قدر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں
غذائی ماہرین کے مطابق اگر آپ کے معمول میں چکنائیوں بھرے مرغن کھانے زیادہ ہوتے ہیں تو اس سے الکوحل کے بغیر بھی جگر پر چکنائی اور دیگر امراض کے شکار ہونے کا خدشہ بہت بڑھ جاتا ہے، اس مرض کو نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز کہا جاتا ہے جس میں شراب نہ پینے والوں کے جگر میں بھی چربی جمع ہوتی رہتی ہے
یہ بیماری عام طور پر چالیس یا پچاس سال کی عمر میں پیدا ہوتی ہے اور خصوصاً موٹے لوگوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے لیکن یہ مرض جگر کو خراب کر کے اسے ناکارہ بنا دیتا ہے یہ مرض جگر میں چکنائیوں کے بھرنے کے بعد پیدا ہوتا ہے اور ذیابیطس اور امراض قلب کی وجہ بن سکتا ہے
ماہرین کے مطابق مختلف چکنائی والے کھانوں سے ہی نہیں بلکہ چکنائیوں سے بھرا صرف ایک کھانا بھی جگر پر اثرانداز ہو کر اس میں انسولین کی حساسیت اور میٹابولزم کو تبدیل کر دیتا ہے اور جگر کے امراض کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے خوراک میں چکنائی کی مقدار ہمیشہ کم رکھنے کی ضرورت ہے
مزید اچھے اچھے مضامین کے لیے ہماری بلاگ سائٹ ویزٹ کرتے ۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں