ویب سائٹ زیر تعمیر ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں معزرت
Welcome to The Best Islamic Education Website by Thareek e Tahaffuz e Ahlesunnat Pakistan | Spreading The teachings of Qur'an O Sunnah in Social Media |.....Thanks for Visit..... Please help to spread The light of education....Do you want to Publish Your Article?? in This Website if you want to write your Articles??? Write your full name and please send us....Help me to make this website better with your support Jazak'Allah All Post & Articles are copyright © thareeketahaffuzeahlesunnat.blogspot.com

حضرت سید شاہ تراب الحق قادری رحمة الله تعالى کی زندگی پر ایک نظر

پیر طریقت رہبر شریعت مرد مومن مرد حق 

حضرت علامہ مولانا سید شاہ تراب الحق قادری نوری جیلانی رحمة الله تعالى

  کی زندگی پر ایک نظر


کراچی،علامہ شاہ سید تراب الحق قادرى علیہ رحمہ قیام پاکستان سے ایک سال قبل 1946ء میں ماہ رمضان کی 27 تاریخ کو بھارتی شهر حیدرآباد دکن کے مضافات میں موضع کلمبر میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد کا نام حضرت سید شاہ حسین قادری علیہ رحمہ جبکہ والدہ ماجدہ کا نام اکبر النساء بیگم تھا۔ علامہ شاہ سید تراب الحق قادرى علیہ رحمہ نے ابتدائی تعلیم مدرسہ تحتانیہ دودھ بولی بیرون دروازہ نزد جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن میں حاصل کی۔آپ کا خاندان تقسیم ہند سقوط حیدرآباد دکن کے بعد 1951ء میں بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آیے۔ پاکستان آنے کے بعد پی آئی بی کالونی (کراچی) میں قیام کے دوران ’’فیض عام ہائی اسکول‘‘ میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد سسر ع پیر طریقت رہبر شریعت علامہ قاری محمد مصلح الدین صدیقی رحمة الله تعالى کے گھر پر کتابیں پڑھیں، پھر ’’دارالعلوم امجدیہ‘‘ سے دینی تعلیم حاصل کی۔آپ کا نکاح 1966ء میں علامہ قاری محمد مصلح الدین صدیقی رحمة الله تعالى کی دختر نیک اختر سے ہوا۔ جس سے اﷲ تعالیٰ نے تین فرزند سید شاہ سراج الحق، سید شاہ عبدالحق اور سید شاہ فرید الحق اور چھ بیٹیاں عطاکیں۔
تقاریر کا سلسلہ آپ نے 1962ء میں شروع کیا جبکہ آپ ابھی طالب علم تھے، فراغت کے بعد مادر علمی ’’دارالعلوم امجدیہ‘‘ کراچی سے مبلغ کے طور پر خدمات انجام دیں، ہر جلسہ میں ’’دارالعلوم امجدیہ‘‘ کی جانب سے خطیب کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ ایسا دور تھا کہ آپ ایک دن میں بارہ بارہ تقاریر بھی کرتے تھے۔1968ء میں بریلی شریف حاضر ہوکر امام اہلسنت امام احمد رضا محدث بریلوی رحمة الله تعالى(متوفی 1340ھ) کے چھوٹے فرزند مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مولانا مصطفی رضا خان صاحب رحمة الله تعالى کے ہاتھ پر بیعت کی۔
تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفیﷺ میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ علامہ شاہ سید تراب الحق قادرى علیہ رحمہ نے سیاست میں بھرپورکردار ادا کیا۔جماعت اہلسنت کی خدمت کے حوالے سے آپ متعدد عہدوں پر فائز ہوئے جن میں چند مندرجہ ذیل ہیں
1: کونسلر، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن
2 چیئرمین، تعلیمی کمیٹی کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن،
3 رکن،لاء کمیٹی کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن
4 رکن ، انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی
5 رکن قومی اسمبلی 1985ء میں حلقہ NA-190 کراچی سائوتھ، جماعت اسلامی کراچی کے محمد حسین محنتی کو بھاری اکثریت سے ہرا کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور پھر قومی اسمبلی میں نظام مصطفی گروپ بنایا،
6 چیئرمین، انسداد جرائم کمیٹی کراچی،
7 ڈائریکٹر، جاویداں سیمنٹ فیکٹری (سرکاری نامزدگی)
8 رکن ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان
9 چیئرمین، مدرسہ انور القرآن قادریہ رضویہ کراچی،
10چیئرمین، جامعہ انوار القرآن قادریہ رضویہ گلشن اقبال کراچی
11چیئرمین، مصلح الدین ویلفیئر سوسائٹی کراچی
چیئرمین، المسلم ویلفیئر سوسائٹی کراچی،
13: ٹرسٹی / ناظم تعلیمات، دارالعلوم امجدیہ عالمگیر روڈ کراچی
،14: امیر، جماعت اہلسنت پاکستان کراچی،
15: ناظم، جماعت اہلسنت ورلڈ
،16: رکن، کمیٹی برائے سنی سیکریٹریٹ لاہور
،17: پہلے رکن سنی تحریک علماء بورڈ،
18: سرپرست اعلیٰ تحریک عوام اہلسنت،
19: سرپرست اعلیٰ تحریک اتحاد اہلسنت
20: سرپرست اعلیٰ بزمِ رضا،
21: سرپرست اعلیٰ دارالعلوم مصلح الدین
،22: سرپرست اعلیٰ جمعیت اشاعت اہلسنت
23: رکن سنی رہبر کونسل
24: رکن سنی اتحاد کونسل
25: سرپرست انجمن اشاعت اسلام،(جو 1986ء میں تقریبا ختم ہوگئی، پھر 1991ء میں حضرت علامہ مولانا عرفان صاحب ضیائی نے جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کے نام سے حضرت شاہ صاحب کی سرپرستی میں قائمکی جو اب تک کام کررہی ہے)۔
علامہ شاہ سید تراب الحق قادرى علیہ رحمہ نے تفسیر، حدیث شریف، فقہ حنفی، عقائد، تصوف اور فضائل وغیرہ کے موضوعات پر مندرجہ ذیل کتب لکھ کر علمی خدمات سرانجام دیں
1: تصوف و طریقت
2: خواتین اور دینی مسائل
3: ضیاء الحدیث
4: جمال مصطفیﷺ
5: امام اعظم ابوحنیفہ رح
6: مزارات اولیاء اور توسل
7: فلاح دارین
8: رسول خدا کی نماز
9: مبلغ بنانے والی کتاب
10: حضورﷺ کی بچوں سے محبت
11: دینی تعلیم
12: تفسیر سورۂ فاتحہ
13: مبارک راتیں
14: اسلامی عقائد
15: تفسیر سورۂ والضحیٰ تا سورۂ الناس
16: جنتی لوگ کون؟
17: مسنون دعائیں
18: فضائل شعبان المعظم
19: فضائل صحابہ و اہلبیت
ان کی اور بھی بے شمار سیاسی و دینی خدمات ہیں ۔ جو یہاں مختصر تحریر میں جمع کرنا ممکن نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں