ویب سائٹ زیر تعمیر ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں معزرت
Welcome to The Best Islamic Education Website by Thareek e Tahaffuz e Ahlesunnat Pakistan | Spreading The teachings of Qur'an O Sunnah in Social Media |.....Thanks for Visit..... Please help to spread The light of education....Do you want to Publish Your Article?? in This Website if you want to write your Articles??? Write your full name and please send us....Help me to make this website better with your support Jazak'Allah All Post & Articles are copyright © thareeketahaffuzeahlesunnat.blogspot.com

جس قوم کے افراد ہوں ہر بند سے آزاد

آیتِ قرآنی اور اقبال کے اشعار


ہمارے ملک میں آزادی کے نام پر بے حیائی لا دینیت اور گستاخانہ قسم کی سوچ پھیلانے والے چند یورپی لنڈا بازار سے تعلیم یافتہ افراد ہمارے نوجوانوں کو آزادی کے دھوکہ سے اسلام اور نظریہِ پاکستان سے دور کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بات تو آپ لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان صرف نظریہ اسلامی یعنی دو قومی نظریہ کی وجہ سے وجود میں آیا عزیزانِ محترم اب ہماری غفلت یہ ہم 70 سال گزر جانے کے باوجود اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی قانون کا نفاز نہ کر سکے مگر اللہ کے فضل سے پاکستان اب تک اسی لیے سلامت ہے کہ نظام اور قانون میں نہ سہی مگر اللہ اور اسکے رسول کا قانون ہماری قوم کے قلوب و اذہان میں موجود ہے اب دشمنوں نے طریقہ واردات بھی اسی طرح اپنا لیا ہے اب وہ ہماری قوم کے نوجوان طبقہ سے آزادی کی لالچ دے کر اور کبھی انسانیت کے جھوٹے پاٹ پڑھا کر ان کے دل سے اسلامی نظام کی اہمیت اور حب الوطنی کے اک نہ رکنے والے سلسلہ کو توڑنا چاہتا ہے مثلاً کبھی وہ نام نہاد آزادی کے نام پر عورتوں کے پردے پر تنقید کرتا ہے اور فحاشی و عریانی کو عام کر تا ہے جس کے نتیجہ میں زیادتیوں کے کیس سامنے آتے ہیں، 
کبھی وہ آزادی رائے کے نام پر اسلام دشمنوں کو اسلام دشمنی کی آزادی دلواتا ہے، 
کبھی جھوٹے الزامات لگا کر پاک فوج کو عوام سے لڑوانے کی کوشش کرتا ہے،
ابھی کچھ دنوں پہلے ہی اسی طرح کی ایک نامنہاد آزادی کی تحریک چلانے والی خاتون کے ساتھ انکے اپنے لوگوں نے ہی زیادتی کی وہ کسی بھی مذہب کو نہیں مانتیں تھی مگر پھر بھی انھیں اسلامی طریقہ سے دفن کیا گیا، وہ کسی نظام اور شریعت کو نہیں مانتیں تھیں مگر پھر بھی ایک بازاری مولوی نے پتہ نہیں کس جزبہ کے تحت اسلامی طرز سے اس خاتون کا جنازہ بھی پڑھا،
الغرض اس عورت کے ساتھ نا انصافی کی گئی اور کمال یہ کہ اس پر کسی آزاد ذہن والے نے آواز تک نہ اُٹھائی کہ اس بچاری آزاد عورت کو زبردستی اسلام کے کھاتے میں کیوں ڈال رہے ہو۔۔۔۔
معلوم ہوا کہ یہ آزادی رٹ صرف 
دینی لحاز سے کمزور لوگوں کو اسلام سے دور کرنے کے لیے ہے
باقی وہ خود(لبرلز)اپنے مذہب یعنی الحاد کے بھی پاسدار نہیں! 

مسلمانوں! خوابِ غفلت سے بیدار ہوجاؤ اور اس نام نہاد آزاد طبقہ سے ہوشیار ہو جاؤ ۔
اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے صحیح رستہ پر چلو اور انکی باتوں میں نہ آؤ جو خود آپنے اقوال میں مختلف اور افعال میں مختلف ہیں کائنات کی ہر چیز ایک نظام و قانون کے تحت چل رہی ہے اور بے شک سب سے بہترین نظام بس اسلام کا ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے
ترجمہ کنزالایمان:
جن لوگوں نے اپنے رب کا حکم مانا انہیں کے لیے بھلائی ہے اور جنہوں نے اس کا حکم نہ مانا اگر زمین میں جو کچھ ہے وہ سب اور اس جیسا اور ان کی ملِک میں ہوتا تو اپنی جان چھڑانے کو دے دیتے یہی ہیں جن کا بُرا حساب ہو گا اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور کیا ہی بُرا بچھونا (سورہ ابراہیم : 18)

اور مفکرِ ملت شاعرِ مشرق حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بھی اس عجب آزادی پر پُر خطر تشویش  کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں
اس قوم میں ہے شوخیِ اندیشہ خطرناک
جس قوم کے افراد ہوں ہر بند سے آزاد
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اللہ کے پسندیدہ دین اسلام پر اور اسلامی نظام پر عملدرآمد کرنے والا بنائےاور ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔۔۔آمین
:از
خادمِ اہلسنّت خاک پائے علماءِحق

محمد نعیم قادری

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں