Like us My Page For More Updates
ہر سال رمضان شروع ہوتا ہے خواتین کی عظمت، کچن کی گرمی، چولہے کی تپش، گھنٹوں میں بننے والی افطاری، اور پھر افطار تیار کرنے والی محترم خواتین کے لیے کیا جانے والا ا#عزازی _سلام سب کچھ قابل قدر ہے انکار بھی نہیں، اور انکار کیا بھی نہیں جاسکتا بے شک گرمی میں کچن میں جانا بھی ایک معرکہ سر انجام دینا مگر صرف تصویر کا ایک رخ کیوں؟؟؟؟
خواتین کچن میں چولہے کے آگے کھڑے ہوکر کام کرتی ہیں کتنی دیر؟ دو گھنٹے، تین گھنٹے؟ زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے لیکن وہ مرد جو گھر سے باہر جاتا ہے، روزے کی حالت میں کام کرتا ہے مانا کہ باہر چولہے کی آگ نہیں ہوتی مگر مینہ برساتا بادل بھی نہیں ہوتا، چبھنے والی دھوپ اور آگ برساتا سورج کا گولہ ہوتا ہے اور اس باہر جاکر کام کرنے والے مرد کے کام کا دورانیہ کم سے کم آٹھ گھنٹے تو ہوتا ہی ہے اور پھر یہ آٹھ گھنٹے بڑھتے ہی ہیں پیشے کے حساب سے، عہدے کے حساب سے وہ مرد جو سخت دھوپ میں باہر جاتا ہے کام کرتا ہے اس لیے کہ وہ اپنے گھر والو کو بیوی بچوں کو وہ تمام نعمتیں مہیا کردے وہ نعمتیں جو بیوی باورچی خانے میں تیار کرتی ہے مگر پس پردہ ان نعمتوں کا محرک کوئی اور ہی ہوتا ہے جو کئی گھنٹوں بعد ان نعمتوں کا حصول ممکن بنا پاتا ہے اور افسوس کے ساتھ کئی جگہوں پر بارہ بارہ گھنٹوں کی محنت کے بعد بھی پیٹ بھر کھانا نصیب نہیں ہوتا مگر وہ پھر اسی گرمی بلکہ شدید گرمی میں باہر جاتا ہے اور کوشش کرتا ہے،
اور اگر پرانی بات کروں کہ اکثر گھروں میں خواتین کئی ہوتی ہیں،جیسے ساس بہو، ماں بیٹی، بہنیں بیوی، تو سحر و افطار میں کام تقسیم ہوجاتا ہے درمیان میں وقفے بھی لے لیے جاتے ہیں، مصالحہ جات رمضان سے قبل ہی پیس کر صاف کرکے، چھان پھٹک کے رکھ لیے جاتے ہیں، اور اس کے برعکس اگر گھر میں مرد کئ کئ بھی ہوں تب بھی نہ صرف اپنے کام کا دورانیہ انھیں مکمل کرنا ہوتا ہے بلکہ مکمل کام بھی کرنا ہوتا ہے اور گھر میں کئی کئی خواتین نہ ہوں اصرف بیوی ہی ہو تو سحر و افطار اکثر گھروں میں باہر سے ہی آتی ہے، کام کرنے والی ماسی بھی آتی ہے اور نہیں بھی آتی تو گھر کا ہی کام ہوتا ہے سہولت کے مطابق کر ہی لیا جاتا ہے
کہنا صرف یہ عورت کی اہمیت اپنی جگہ مسلم مگر مرد بھی آپ کی ہمدردی اور سلام کا اتنا ہی مستحق ہے، بلکہ شاید تھوڑا سا زیادہ ہی ہے اور میرے نزدیک عظیم ہیں وہ مرد جو روزے کی حالت میں رزق حلال کے لیے کوشاں رہتے ہیں
اللہ ان تمام مردوں کی حفاظت فرمائے رزق میں برکت اور ان کے عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے آمین
از: دُرِّ صدف ایمان
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں