![](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEh82iWk1f5902BhJidqU9por4lHVnOLskCm1r8d3wAyKh1CoNA0ahIPFW0PVoGs1v7X2KeJsaPazj6W6q9fDdHru3L34bFURStzNpeDpMxtbeA9x0SHLbxM2OogQSu-FvTosv1vbi48_O0/s200/hd_madina_sharif_wallaper+%25281%2529.jpg)
عشق کرنے والو ! آؤ تمہیں بتاؤں کے عشق کہاں سے ملتا ہے اور کس کے لۓ
ملتا ہے....اور کیسے ملتا ہے ...
کائنات میں صرف ایک ہی ہستی ہے جسے اللہ
تعالیٰ نےعشق کی منزل بنایا ہے...
جس کی خاطر کائنات تخلیق کی...
اور جس کو فرمایا کہ"محبوب اگر تجھے نہ پیدا فرمانا ہوتا تو میں اپنا رب ہونا بھی ظاہر نہ کرتا..
اب خود ہی بتایۓ... اس کے بعد کوئی اور جگہ نظر آتی ہے جہاں جا کر شمئع عشق کے پروانے مچلیں...?
پوری کائنات میں اِك واحد دِر حبيبِ خُدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہی ہے جہاں عشق کے پروانے اللہ تعالیٰ کی عطا کردا توفیقِ عشق سے پروانہ وار اس شمع کےگرد مچلتے ہیں....
اور یہ توفیق صرف اُسے ہی عطا ہوتی ہے جو اس کا طلبطار ہے...
کیونکہ یہ کائنات کا سب سے انمول تحفہ ہے...جو ہر اک کے لۓ عام نہیں ...
اس کو حاصل کرنے کیلۓ بہت بڑے بڑے امتحانات اور آزمائشیں ہیں ....
یہ راہ آسان نہیں... اسی لۓ تو سلطان باہو رحمۃاللہ نے فرمایا کہ
زبانی کلمہ ہر کوئی پڑھ دا....
دل دا پڑھ دا کوئی ہو.......
اللہ تعالیٰ کسی لالچی شخص کو اپنے محبوب کی محبت عطا نہیں فرماتا...ہاں... یہ سب سے اہم بات ہے ... اسکو سل میں سما لیجۓ اور دل سے دنیا کا لالچ اور ہوس نکال کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کیجۓ کہ اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت عطا فرماۓ .... آمین یا رب العٰلمین.....
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں