ویب سائٹ زیر تعمیر ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں معزرت
Welcome to The Best Islamic Education Website by Thareek e Tahaffuz e Ahlesunnat Pakistan | Spreading The teachings of Qur'an O Sunnah in Social Media |.....Thanks for Visit..... Please help to spread The light of education....Do you want to Publish Your Article?? in This Website if you want to write your Articles??? Write your full name and please send us....Help me to make this website better with your support Jazak'Allah All Post & Articles are copyright © thareeketahaffuzeahlesunnat.blogspot.com

ایصال ثواب کی فضیلت

 طبرانی اوسط میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ "میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ جب کوئی شخص میت کو ایصال ثواب کرتا ہے تو جبرئیل علیہ السلام اسے نور کے طباق میں رکھ کر قبر کے کنارے پر کھڑے ہوکر کہتے ہیں۔ اے قبر والے! یہ ہدیہ تیرے گھر والوں نے بھیجا ہے۔ قبول کر یہ سن کر وہ خوش ہوتا ہے اور اس کے پڑوسی اپنی محرومی پر غمگین ہوتے ہیں"۔
ایصال ثواب (یعنی ثواب پہنچانا اس کےلئے دل میں نیت کرلینا کافی ہے مثلا آپ نے کسی کو ایک روپیہ  خیرات دیا یا ایک بار دورود شریف پڑھایا کسی کو ایک سنت بتائی یا "نیکی کی دعوت" دی یا سنتوں بھرا بیان کیا الغرض کوئی بھی نیکی کا کام کیا۔ آپ دل ہی دل میں نیت کرلیں مثلا "ابھی میں نے جو سنت بیان کی اس کا ثواب سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو پہنچے"۔ ان شاء اللہ عزوجل ثواب پہنچ جائے گا مزید جن جن کی نیت کریں گے ان کو بھی پہنچے گا۔ دل میں نیت ہونے کے ساتھ ساتھ زبان سے کہہ لینا سنت صحابہ رضی اللہ عنہ ہے جیسا کہ ابھی حدیث سعد رضی اللہ عنہ میں گزرا کہ انہوں نے کنواں کھدوا کر فرمایا "یہ ام سعد کیلئے ہے"۔
 جتنوں کو ایصال ثواب کریں اللہ کی رحمت سے امید ہے کہ سب کو پورا ملے گا۔ یہ نہیں کہ ثواب تقسیم ہوکر ٹکڑے ٹکڑے ملے۔ (ردالمختار) فتاوٰی رضویہ جلد نہم مع تخریج ص601
 ایصال ثواب کرنے والے کے ثواب میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی بلکہ یہ امید ہے کہ اس نے جتنوں کو ایصال ثواب کیا ان سب کے مجوعے کے برابر ثواب ملے۔ مثلا کوئی نیک کام کیا جس پر اس کو دس نیکیاں ملیں۔ اب اس نے دس مردوں کو ایصال ثواب کیا تو ہر ایک کو دس دس نیکیاں پہنچیں گی اور ایصال ثواب کرنے والے کو ایک سو دس اور اگر ہزار کو ایصال ثواب کیا تو اس کو دس ہزار دس۔ (ملخص ااز فتاوٰی رضویہ) بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم ص89
 بلکہ اللہ عزوجل اس سے زیادہ پر بھی قادر ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں